پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ محمود جی  عثمانی رحمتہ اللہ علیہ  کا مزار مبارک پنڈوڑہ مسجد عثمانیہ کے ساتھ متصل ہے۔ محمودیہ قبرستان   کی وجہ شہرت بھی آپ ہی کی نسبت سے ہے

خانقاہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ روپڑ شریف کےموسس اول پیر طریقت رہبر شریعت خواجہ کمال الدین عثمانی رحمتہ اللہ علیہ  ہیں جو کہ  بانی ٔ روپڑ شریف خواجہ شیخ احمد جی عثمانی رحمتہ اللہ علیہ کے والد گرامی تھے۔ آپ کی پیدائش شاہ لال مقبوضہ کشمیر میں ہوئی، آپ کے تین صاحبزادے تھےمزید پڑھیں

مرکز انوار و تجلیات مزار مبارک بانی درگاہِ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ روپڑ شریف خواجہ شیخ احمد عثمانی رحمتہ اللہ علیہ

حضرت خواجہ شیخ احمد جی قدس اﷲ سرہ العزیز حضرت خواجہ محمد نامدار نتھیالوی قدس اﷲ سراہ العزیز کے مرید اور خلیفہ بھی تھے۔ علوم ظاہری و باطنی کے جامع اور حقیقی اور مجازی رموز سے واقف اور جذب اور استغراق اور ذوق اور شوق کے اوصاف میں موصوف اور سخاوت  میں مشہور تھے۔ مذہب حنفی میں فروغ رکھتے تھے اور طریقت میں حضرت خواجہ امام ربانی مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی کی طرح بدعت اور شرک کے فاطع اور اُمور شرعیہ میں مضبوط اور مستحکم تھے۔
مزید پڑھیں

سجادہ نشین دوم خانقاہِ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ روپڑ شریف محبوب ربانی مقبول صمدانی شیخ المشائخ حضرت  خواجہ فقیر محمد عثمانی رحمتہ اللہ علیہ

 

آپ کی ولادت با سعادت روپڑ شریف میں ہوئی، علم دین میں مہارت تامہ حاصل تھی عام فرمایا، اس دور میں ایک درس گاہ کا اجراء کیا جہاں اپنے زمانے کے بہت بڑے فقیہ تھے۔ آپ نے روپڑ شریف میں علم و عمل شریعت و طریقت کو سے دور و نزدیک سے آئے ہوئے تشنگان علم حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ سلوک کو منازل بھی طے کرتے تھے۔ آپ سے ہزاروں محبین نے فیض پایہ ،    آپ کے آٹھ صاحبزادے تھے
مزید پڑھیں

سجادہ نشین سوم خانقاہِ عالیہ نقشبندیہ روپڑ شریف محبوب ربانی منبع ٔ جود و سخا شیخ المشائخ حضرت خواجہ حافظ محمدعبدالرب عثمانی رحمتہ اللہ علیہ

حضرت خواجہ محمد عبدالرب عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت  24 شعبان المکرم  1291 ہجری بمطابق 24  ستمبر 1874 عیسوی بروز جمعرات کو  روپڑ شریف ہی میں ہوئی۔ آپ نے اپنے دور میں آخری عمر تک تبلیغ دین کا اس قدر بیڑا اٹھایا کہ شہر شہر اور گلی کوچوں کو ذکر اللہ سے منور کر دیا۔ آپ کی نگاہ میں یہ اثر تھا۔
مزید پڑھیں

مزار مبارک خواجہ شیخ احمد جی عثمانی رحمتہ اللہ علیہ

مزار مبارک  پیر طریقت رہبر شریعت، حضرت پیر حافظ محمد عبدالرب عثمانی رحمتہ اللہ علیہ، سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ روپڑ شریف

آپ کا وصال مبارک 6 رمضان المبارک1362ھ بمطابق 7 ستمبر 1943 عیسوی بروز منگل روپڑ شریف میں ہوا۔ آپ کی عمر شریف ستر سال چودہ دن تھی۔ آپ کا مزار پاک آپ کے آباؤ اجداد کے مزارات کے ساتھ واقع ہے ۔
مزید پڑھیں

سجادہ نشین پنجم خانقاہِ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ روپڑ شریف پیرزادہ محمدعثمان عثمانی

دینی تعلیم آستانہ عالیہ میں ہی آغاز کیا لیکن کچھ ہی وقت میں احساس ہوا کہ گھر میں رہ کر تعلیم حاصل کر نا مشکل ہے، والد گرامی سے اجازت طلب کی کہ مدرسہ میں داخلہ لے لوں؟ لیکن قبلہ حضرت  خواجہ محمد عبدالرب عثمانی رحمتہ اللہ علیہ نے اجازت نہیں فرمائی۔ بعد میں آپ تعلیم حاصل کرنے پنجائین چکوال تشریف لے گئے جہاں ابتدائی موقوف الیہ کتب سے مولانا قاضی ثنا اللہ رحمتہ اللہ علیہ سے استفادہ کیا پھر موہڑہ کدلتھی قاضی عبداللہ جو کہ قاضی ثنا اللہ رحمتہ اللہ علیہ کے بیٹے تھے، اُن سے استفادہ کیا۔ابتدائی کتب کے بعد مکمل موقوف الیہ اور فنون کا علم قاضی رسول احمد بھترالوی رحمتہ اللہ علیہ سے بھترال میں حاصل کیا(مخزن ِعلم و عمل، ص ۲۲)۔ اس کے بعدمولانا قاضی شمس الدین  صاحب  سے دارا والی مسجد پنڈیگھیب میں دورہ حدیث شریف شروع کی اُس وقت وہاں مشکوۃ شریف جاری تھی کچھ عرصہ استفادہ کیا لیکن دل مطمئن نہ ہواتو دورہ تفسیر قرآن شریف و دورہ حدیث شریف  مولانا سیدمحمد ابوالبرکات شاہ صاحب حزب الاحناف لاہور چلے گئے توتقریباً ۲ یا اڑھائی سال  میں سند فراغت حاصل کی۔ اس کے بعد حکمت کے لیے بمبئی کا سفر کیا جہا ں مولانا سید احمد صاحب کے پاس رہے وہاں آپکی رہائش خواجہ عبدالرب عثمانی کے مرید خاص حاجی دوست محمدکے پاس رہی وہاں اُن کا چاکلیٹ کا کارخانہ تھا، حاجی صاحب کا آبائی گاؤں موہڑہ مہیال مسہ کسوال گوجرخان ہے۔ قبلہ باباجی رحمتہ اللہ علیہ تقریباً تیرہ یا چودہ ماہ  وہاں قیام پذیر رہے۔
مزید پڑھیں

سجادہ نشین پنجم خانقاہِ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ روپڑ شریف پیرزادہ محمدعثمان عثمانی

ولادت 12فروری 1984 کو راولپنڈی میں ہوئی ۔پرورش دادا جی پیرخواجہ محمد عبدالحئی عثمانی رحمتہ اللہ علیہ نے  کی  قبلہ والد گرامی بھی خدمت میں پیش پیش تھے لیکن سکونت دادا جی کے پاس رہی،بعد ازاں پڑھائی کی غرض سے صاحبزادہ محمد مطیع الرحمن عثمانی کی بڑی ہمشیرہ کی کفالت میں رہے۔
مزید پڑھیں

پیرزادہ محمد عثمان کی سجادہ نشینی میں مندرجہ ذیل ترقیاتی کام ہوئے

٭  جامعہ عثمانیہ محی العلوم روپڑ شریف کا قیام

          ٭  طہارت خانوں کا قیام

          ٭  مزار مبارک خواجہ پیر محمد عبدالحئی عثمانی  رحمتہ اللہ علیہ کا قیام

          ٭  توسیعی منصوبہ جامع مسجد عثمانیہ روپڑ شریف

          ٭  جامعہ عثمانیہ محی العلوم روپڑ شریف، رہائشی بلاک کا قیام

          ٭  مستقل لنگر خانے کا قیام

          ٭ اساتذہ کی رہائشیں، لائبریری اور کمپیوٹر لیب اور  ایڈمنسٹریشن بلاک کا قیام

          ٭مسجد و مدرسہ کے فرنٹ بلاک کا قیام

          ٭مسجد و مدرسہ کے سولر سسٹم کی تنصیب
مزید پڑھیں