جامعہ عثمانیہ محی العلوم روپڑ شریف کا قیام: خواجہ محمد عبدالحئی عثمانی رحمتہ اللہ علیہ کی خواہشات کے مطابق بفضل تعالیٰ 15 اپریل 2007ء (بر محفل چہلم خواجہ محمد عبدالحئی عثمانی رحمتہ اللہ علیہ) حضرت علامہ قاری محمد یوسف سیالوی دامت برکاتہم العالیہ کی زیرِ سرپرستی میں جامعہ عثمانیہ محی العلوم روپڑ شریف کی بنیاد رکھی، پہلے ایک سال کا خرچ حضرت علامہ قاری محمد یوسف سیالوی دامت برکاتہم العالیہ نے اپنی جیب سے ادا کیا۔ تب سے2025 تک 41 حفاظ کرام الحمد سے والناس تک قرآن مجید نہ صرف یاد کر چکے ہیں بلکہ رمضان الکریم میں مختلف مقامات پر نماز تراویح میں سُنا بھی رہے ہیں۔